علاقائی

سیالکوٹ:ضلع کچہری کےسول کورٹس کے احاطہ میں مسجد شہدائ انصاف اوروکلائ دفاترکی تعمیرکاافتتاح

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ سید محبوب قادر شاہ ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل ، صدر بار سیالکوٹ شاہد میر ایڈووکیٹ اور طاہر قیوم میرایڈووکیٹ نے آج ضلع کچہری سیالکوٹ کے سول کورٹس کے احاطہ میں مسجد شہدائ انصاف اور وکلائ دفاتر کی تعمیر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ ناصر منیف قریشی کے علاو ہ بڑی تعداد میںججز اور وکلائ صاحبان موجود تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ سید محبوب قادر شاہ اور ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم ڈوگر نے وکلائ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بار کے تعاون کے بغیرفوری انصاف لینے یا دینے کے عمل کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فوری فراہمی کیلئے انتظامیہ، بار اور بنچ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ شاہد میر ایڈووکیٹ نے ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل کی سیالکوٹ میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور بار کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سید لیاقت علی بنیامین ایڈووکیٹ نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے آخر میں ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : آپریشن ردالفساد کی پوری قوم حمایت کرتی ہے . علامہ طاہر اشرفی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker