تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا اور ڈی سی اواوکاڑہ قصیر سیلم نے علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی میں ہونی والی بولی کا جائزہ لیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا اور ڈی سی اواوکاڑہ قصیر سیلم نے علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی میں ہونی والی بولی کا جائزہ لیا۔محمد فیصل راناڈی پی او اور ڈی سی او نے کہا کہ لوگوں کو تازہ سبزیاں اور پھل کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنے تما م وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں اور پھلوں کی بولیاں اپنی نگرانی میں کروانے کے بعد مارکیٹ کمیٹی کے حکام قیمتوں کا جائز لے کر دوکانداروں کو مناسب ریٹ فراہم کیا جاسکے انہوں نے آڑھیتوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ رمضان مبارک میں اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لیے مناسب منافع لیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دیا جاسکے ۔ڈی پی او اور ڈی سی او اوکاڑہ یکم رمضان سے خود روزانہ کی بنیاد پر بولی کی نگرانی کر رہے ہیں اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے*

یہ بھی پڑھیں  کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہو سکتا ہے: وزیراعظم پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker