تازہ ترینعلاقائی

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ میں متعدد دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے )ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ میں متعدد دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے جن پر لاگت کا کل تخمینہ 65 کروڑ روپے لگایا گیاہے ، منظوری کمشنر آفس میں ہونے والے ایک اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کمشنر نادر چٹھہ نے کی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انجینئر عابد عنایت شیخ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں ضلع اوکاڑہ میں پل جوئیہ سے جندراکہ تک 7.8کلو میٹر سڑک،چورستہ میاں خان سے جامو وچھل 3.25کلومیٹر، اکبر روڈ پل 4ایل سے نورشاہ روڈ 15.4کلومیٹر،منڈی بصیر پور روڈ سے رکن پورہ 10.5کلومیٹر،معروف طاہر کلاں براستہ کوٹ شیر خان7.18کلومیٹر سڑکوں کے علاوہ ضلع ساہیوال میں بھی متعدد دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دی گئی ،کمشنر نادر چٹھہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کے علاوہ انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات جلد میسر آ سکیں ٭

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سینئر صحافی محمد مظہر رشید چوہدری کی جانب سے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker