تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:رانا مشہود کیDOسپورٹس کو ہدائیت، پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کارلائیں جائیں

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾ ڈپٹی سپیکر پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے بھر پور طریقے سے انعقاد کے لئے تمام افسران سرکاری ملازمین بن کر نہیں بلکہ پاکستانی شہری بن کر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی سی او سیف انجم ،سپورٹس کنوینئر میاں محمد منیر،سید عاشق حسین کرمانی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر ،ایڈیشنل کلکٹر ظہیر عباس ملک ،ڈ ی او سپورٹس جاوید اقبال ،،ڈی او پاپولیشن شوکت اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شہباز اختر ،اور دیگر تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔رانا مشہود احمد خان نے ڈی او سپورٹس کو ہدائیت کی کہ وہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائیں اور مقابلہ جات میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو مکمل راہنمائی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول کے مقابلہ جات کی قومی میڈیا کے ساتھ ساتھ لوکل میڈیا پر بھی بھر پور تشہیر کی جائے اور مقابلہ جات کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے ۔ڈی سی او سیف انجم نے ڈپٹی سپیکر کو سپورٹس مقابلہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر پنجاب یوتھ فیسٹیول تحصیل کونسل ،وارڈ کی سطح پر منعقد ہو رہا ہے جس میں قرائ ت ،نعت ،والی بال،کرکٹ،بیڈ منٹن،اتھلیٹکس اور دیگر مقابے شامل ہیں۔بعد ازاں رانا مشہود احمد نے جنا ح سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاںپر کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے موقع پر انتطامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں  فضل الرحمٰن کا عمران خان کو ’مینٹل ہسپتال‘بنانے کا مشورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker