تازہ ترینعلاقائی

پتوکی شہر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار،نان کوالیفائیڈ اور اَن ٹرینڈ ڈاکٹرز عوام میں موت بانٹنے لگے

پتوکی (نامہ نگار) پتوکی شہر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار ۔نان کوالیفائیڈ اور اَن ٹرینڈ ڈاکٹرز عوام میں موت بانٹنے لگے ۔مریض صحت مند ہونے کی بجائے مزید بیماری کا شکار ہونے لگے ۔عوام بے حال کوئی پرسان حال نہیں ۔محکمہ بھی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق شہربھر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈال لئے ۔سستی ادویات کے نام پر عوام میں سستی موت بانٹنے لگے ۔نان کوالیفائیڈ اور اَ ن ٹرینڈ ہونے کی وجہ سے اکثر عطائی غلط انجکشن یا ادویات دیکر مریض کو گھر جانے کی بجائے سیدھا ہسپتال بھیج دیتے ہیں کچھ تو ہسپتال جاکر جانبر ہوجاتے ہیں او ر کچھ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔نام نہاد ہومیو ڈاکٹرز کے کلینکوں پر بھی ایلوپیتھک ادویات سرعام پڑی نظر آتی ہیں۔عوامی شکایات کے باوجود بھی محکمہ تاحال کاروائی سے گریزاں ۔ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، انجمن تاجران نشاط روڈ کے جنرل سیکرٹری میاں ظہیر عباس اورعوامی سماجی نے ڈپٹی کمشنر قصور، اورسی او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: باکمال عملہ لاجواب سروس یوبی ایل کاعملہ بینک سے غائب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker