تازہ ترینعلاقائی

پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

لاہور(نامہ نگار) پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ سرکاری اسپتالوں کے آوٴٹ ڈورزمیں کام بندہونے سے مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں نے سروس اسٹرکچر اوردیگرمطالبات کے حق میں 18 جون سے ہڑتال کررکھی ہے ،آوٴٹ ڈورز میں کام بندہونے سے دوردرازسے آئے مریضوں اوران کے لواحقین کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔مریضوں کاسوال ہے کہ انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت سروس اسٹرکچر کا اعلان کرے تو ہڑتال ختم کردیں گے، ،محکمہ صحت کاموٴقف ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ نے بھی ڈاکٹروں کو ہڑتال سے منع کررکھاہے ،جبکہ ایک کمیٹی بھی ڈاکٹروں کے مطالبات کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بیجنگ: صدر زرداری سے ایران کے صدر احمدی نژاد کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker