تازہ ترینعلاقائی

ڈاکٹروں کي ہڑتال گياريويں روزمیں داخل

لاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت اور ينگ ڈاکٹرز کے مابين سروس سٹرکچرکا معاملہ طے نہيں ہوسکا۔ اور ڈاکٹروں کي ہڑتال کے باعث گياريويں روز بھي سرکاري ہستپالوں ميں علاج کي سہوليات معطل ہيں  پنجاب حکومت کي جانب ہڑتال کے خاتمے کے لئے ڈاکٹرز کو دي گئي تين روزہ ڈيڈ لائن کا آج پہلا دن ہے۔ حکومت کي جانب سے واضح ہدايات دي گئي ہيں کہ ہڑتال ختم نہ کرنے کي صورت ڈاکٹروں کے خلاف انضباطي کاروائي کي جائے گي۔ مگر اس کے باوجود ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرنے کو تيار نہيں۔ اور آج بھي کام چھوڑ کر احتجاجي مظاہروں ميں مصروف ہيں۔ دوسري جانب  حکومت اور ينگ ڈاکٹرز کے مابين گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات ايک بار پھر ناکام ہو گئے اور سروس سٹرکچر تشکيل دينے کا معاملہ طے نہيں پا سکا ۔ دونوں فریق اپنی اپنی بات پر بضد ہیں اور ایسی صورتحال میں نقصان صرف مریضوں کا ہی ہو رہا ہے

یہ بھی پڑھیں  جائیں،جائیں،جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker