پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا رہی ہیں :ڈا کٹرعاصم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سی این جی مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر غور نہیں ہو رہا۔کراچی میں میڈیا سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ سی این جی سٹیشنز مالکان عوام کے گھروں کی گیس بھی لینا چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا سی این جی ایسوسی ایشن مافیا بن چکی ہے جو سڑکوں پر فیصلہ کرنا چاہتی ہے تو پھریہ اس کی مرضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات سڑکوں پر نہیں بات چیت سے طے کئے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی این جی مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر غور نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  توانائی کمیشن کااجلاس سحروافطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے بارے انتظامات کا جائزہ لیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker