تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : عطائی ڈاکٹروں کا راج

چنیوٹ(مانیٹرنگ سیل)ضلع چنیوٹ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج محکمہ صحت کے افسران اورڈرگ انسپکٹر نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے ماہانہ منتھلی کی آڑ میں لاکھوں قیمتی انسانی جانوں کو موت کی سوداگروں کے سپرد کر دیا ۔کوئی پرسان حال نہ رہا ماہانہ درجنوں سادہ لوح شہری خواتین مرد بوڑھے اور بچے ضلع بھر میں جگہ جگہ بنائے گئے ان جعلی کلینکس پرموت کے بھینٹ چڑھنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر حافظ علی اعجاز نے ضلع چنیوٹ میں عطائی ڈاکٹرز پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت ضلع چنیوٹ شہر اور گردو نواح کے پچاس کے قریب علاقوں میں موت کے سوداگروں کا راج ہے جنہیں عطائی ڈاکٹر کہا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل جعلی اسناد رکھنے اور سرکاری ملازمت کرنے والے عطائی ڈاکٹر امتیاز نے اپنے کلینک واقع موضع کوٹ محمد یار میں خاتون کو غلط انجکشن لگا دیا جس سے فوزیہ نامی خاتون چند لمحوں میں ہی تشویشناک حالت کا شکار ہو گئی اس سارے واقعہ کو میڈیا نے واضح کیا اور عطائی ڈاکٹر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ متعلقہ تمام ضلعی افسران کو بذریعہ میسج آگاہ کیا مگر نوٹوں کی چمک کے باعث اس عطائی ڈاکٹر کا کلینک ویسے ہی چل رہا ہے جبکہ فوزیہ نامی خاتون الائیڈ ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے بتایا کہ عطائی ڈاکٹرز نے ضلع چنیوٹ کے دیہاتوں کو اپنا ٹارگٹ بناتے ہوئے وہاں کلینکس بنا رکھے ہیں جہاں انکی حقیقت جاننے والا کوئی نہ ہو جبکہ محکمۃ ہیلیھ کے نکمے افسران اگر ان علاقوں کا وزٹ کریں بھی تو انہیں بذرویعہ فون پہلے ہی بھاگ جانے کا گرین سگنل دیدیا جاتا ہے اور خانہ پوری کی رپورٹ اوپر بھجوا دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ۔سروے کے مطابق ضلع چنیوٹ کے محلہ احمد پورہ،توحید آباد،سوئی گیس روڑ،اڈا ہرسہ شیخ،کوٹ محمد یار،محلہ غفورآباد،داد پورہ،رحمن آباد،میانہ کوٹ سمیت درجنوں علاقوں میں جگہ جگہ عطائی ڈاکٹرز نے اپنے کلینک بنا رکھے ہیں اور محکمہ صحت چنیوٹ کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر کو باقاعدہ ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی اکٹھی کرکے پہنچائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گزشتہ کئی سالوں سے کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، مخالفین کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے: سعد رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker