علاقائی

ڈہرکی اور گرد ونواح میں عطائی ڈاکٹروں نے غریب لوگوں کو اپنے نرغے میں لے لیا

ڈہرکی ﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر/وزیر احمد مہر﴾ڈہرکی اور گرد ونواح میں عطائی ڈاکٹروں نے غریب لوگوں کو اپنے نرغے میں لے لیا ،حکومت سندھ کی پابندی لاگانے کے باوجود عطائیوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا ،غریب مسکین لوگ در در کی ٹھوکریں کھانے لگے بڑی بڑی ہسپتالوں میں علاج کروانے باوجود مریض بیچارے ٹھیک نا ہوسکے ، غریب نادار لوگ تباہی کے کنارے پر، ڈہرکی اور مختلف گائوں نواں کوٹ ،ریتی ،داد لغاری،جھنگل ملک،ویل 4،ویل8،جونگ کالونی،عطائیوں کی پانچ انگلیاں گھی میں غیرقانونی میڈیکل سٹور کلینکس چلانے لگے اور غیر معیاری داو،ں کا استعمال عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں ،ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ گہری نیند سو گیا،سیاسی ،سماجی حلقوں میں گہری تشویش کا اظہار،
تفصیلات کے مطابق:ڈہرکی اور گرد ونواح میں عطائی ڈاکٹروں نے غریب لوگوں کو اپنے نرغے میں لے لیاغریب لوگوں کو دونوں ھاتھوں سے لوٹنے لگے غریب مریض بیچارے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور عطائیوں کے ڈسے ہوئے مریض بیچارے بڑی بڑی ہسپتالوں میں علاج کروانے کے باوجود ٹھیک ناہوسکے غریب مریض اپنے گھر کے برتن بیچنے پر مجبور ہوچکے ہیں ، ڈہرکی اور مختلف گائو ں نواں کوٹ میں عطائی عنایت اللہ لاڑک ، گوبند رام ریتی میں عطائی قمبر چاچڑ، عطائی حفیظ خود کو ایم۔بی۔بی۔ایس بلواتے ہیں ا یسے بہت سارے عطائی داد لغاری،جھنگل ملک،ویل 4،ویل8،جونگ کالونی،عطائیوں کی پانچ انگلیاں گھی میں غیرقانونی میڈیکل سٹور کلینکس چلانے لگے اور غیر معیاری داو،ں کا استعمال عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیںغریب مریض لوگوں کو دونوں ھاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے حکومت سندھ کی پابندی لاگانے کے باوجود عطائیوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا،ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ گہری نیند سو گیا،سیاسی ،سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا مولوی محمد شریف شیخ،وزیر احمد مہر،یعقوب جونو،آصف چاچڑ ،جبار چاچڑ،شاہنواز،عمران ،غلام نبی،اختیار احمد،نے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں نے پورے ضلع گھوٹکی میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں ہمیں حیرت ہوتی ہے کہ حکومت سندھ کی پابندی لاگانے کے باوجود عطائیوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جا رہا ہے، اور ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ گہری نیند میں سویا ہوا ہے ہم حکومت سندھ ،منسٹر ھیلتھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا غریب مسکین لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو لغام دی جائے اور غریب مریض لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جائے

یہ بھی پڑھیں  مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک پولیس کی لوٹ مار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker