تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:عطائی ڈاکٹرغریب لوگوں کی زندگیوں سےکھیل کردیہاڑیا ں لگانےلگے

بھائی پھیرو ﴿ نامہ نگار ﴾محکمہ صحت خاموش؟ محکمہ صحت کے افسران کی ملی بھگت سے بھائی پھیرو سمیت گردو نواح میں نام نہاد عطائی ڈاکٹر کھلے دھڑلے سے غریب لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کر ہزاروں کی دیہاڑیا ں لگانے لگے ،غلط تشخیص سے متعدد لوگ اپاہج اور بیشتر سسک سسک کر موت کی سیاہ کوٹھڑی میں جا سوئے مذموم دھندے کو کنٹرول کرنے والے با اختیار افسران نے منتھلی کے بدلے بے اختیار ی اختیار کرتے ہوئے موت کے سوداگروں کو کھلے عام موت بانٹنے کے لائسنس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو ،میاں کے موڑ، محلہ رسول پورہ،محلہ صفاں والا چوک، محلہ اسلام پورہ،مسلم ٹائون ،جوئیاں والا کوٹ، بونگہ بلوچاں، خانکے موڑ، گلشن اڈا ،جمبر کلاں،سمیت دیگر آبادیوں میں محکمہ صحت کے عملے کی آشیر باد سے نام نہاد عطائی ڈاکٹر ،اناڑی حکیم ،سرعام مجبور لوگوں کی رگوں میں مہنگے داموں زہر اتارنے میں دن رات مصروف عمل جبکہ ضلع قصور بھر کے افسران کی خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں مقامی عوامی و سماجی حلقوںنے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،وزیر صحت سے روز بروز بڑھتی ہوئی عطائیت کے سدباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  راحیل شریف نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاؤس کوبھی خیرآباد کہہ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker