پاکستانتازہ ترین

ینگ ڈاکٹرزکا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور(نامہ نگار) ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے کل صبح سے ہڑتال کے مکمل خاتمے اور ایمرجنسی کے ساتھ ان ڈورز میں بھی ڈیوٹی دینے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے کل صبح 9 بجے سے ان ڈورز میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے رہنما کا کہنا ہے کہ چار دوستوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹ کر انہیں قید میں رکھا گیا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سروس اسٹرکچر ہمارا حق ہے اس کیلئے کوشش کرتے رہیں گے، سروس اسٹرکچر اور دوستوں کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قید ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنے حق کیلئے ہر سطح تک جائیں گے، عوام اور سپریم کورٹ انصاف کریں، اب بھی مختلف علاقوں میں ڈاکٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے اور جھوٹی ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کے دوران مکمل اتحاد کا مظاہرہ کیا، آئندہ بھی اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  تھائی لینڈ: سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker