پاکستانتازہ ترین

حکومت کابیرون ملک سے سزایافتہ ڈاکٹروں کی پاکستان میں پریکٹس پرپابندی کافیصلہ

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾وفاقی حکومت نے بیرون ملک سزا یافتہ ڈاکٹروں کی پاکستان میں پریکٹس پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔سزا یافتہ ڈاکٹروں پر پابندی کافیصلہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل ﴿پی ایم ڈی سی﴾ کی انضباطی کمیٹی نے کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی ملک میں اگر کوئی پاکستانی ڈاکٹر کسی سزا میں ملوث پایا گیا اور اسے سزا دی گئی تو وہ ڈاکٹر پاکستان کسی بھی پبلک سیکٹر ہسپتال یا سرکاری ہسپتال میں کام نہیں کر سکے گا اگر وہ کام کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف عدالتی کارروائی ہوگی اس حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی انضباطی کمیٹی نے عالمی ریگولیٹری باڈیز کی سفارش پر 79 پاکستانی ڈاکٹروں کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے جس میں مختلف ممالک میں کام کرنے والے ڈاکٹر شامل ہیں اور ان کو کہا گیا ہے کہ جب تک وہ کلیئرنس نہیں لیں گے ان کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ بیرون ملک کسی سزا میں ملوث ہوں یا سزا یافتہ ہو تو وہ پاکستان میں کام کر سکے یہ فیصلہ کے لئے مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کسان بورڈ پاکستان کے صدر نے پنجاب کے نئے عہدے داروں کا تقرر کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker