
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی/ نامہ نگار)ایڈو کے انتخابات مکمل ،تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،سر پرست ایڈو ڈاکٹر ممتاز چوہدری نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،مسز قیصرہ بیگ صدر، محمد خالد اسحاق جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،خدمت انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل کے لئے اپنی بے لوث خدمات جاری رکھیں گے،خدمت کے دائرہ کو وسعت دیکر علاقہ میں جدید آئی ہسپتال کا قیام ایڈو کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے،جن لوگوں نے ہماری خدمات کو دیکھتے ہوئے تعاون کیا انھیں کبھی فراموش نہیں کرسکتے،پی او ایف انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ایڈو کی فلاحی خدمات پر ان کے کام کو سراہا اوردکھی انسانیت کے خدمت کے سفر انکی بھرپور معاونت کی،نو منتخب عہدیداران کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کی معروف فلاحی تنظیم آئی ڈونرز آرگنائزیشن(ایڈو) جو عرصہ دراز سے آنکھوں نے علاج معالجے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے،سال 2015تا 2017 کے لئے ایڈو کے انتخابات ہوئے نتایج کے مطابق مسز قیصرہ بیگ صدر، محمد خالد اسحاق جنرل سیکرٹری، سید عبداللہ مسعود سینئیر نائب صدر،لیاقت علی خان نائب صدر،عمران احمد جوائنٹ سیکریٹری،جاوید اقبال فنانس سیکریٹری،عمران احمد انفارمیشن سیکریٹری،جبکہ آٹھ رکنی ایگزیکٹیو ممبرز کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق چوہدری محسن صدیق،مدثر نذیر،سیّد شعیب احمد زیدی،سیّد بلال عبداللہ،محمد ارسلان خان،اشعر احسن،شاہ رخ،ممتاز عالم منتخب ہوئے، الیکشن کمشنر کے فرائض ممتاز معالج ڈاکٹر ممتاز چوہدری نے ادا کئے ،کسی بھی امیدوار نے مذکورہ افراد کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،اس طرح تمام اراکین کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا،ڈاکٹر ممتاز چوہدری نے نو منتخب عہدیداران سے انکے عہدوں کا حلف لیا،