تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے ڈاکٹری نتیجوں کے ریٹ مقرر کر دئیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ،سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے ڈاکٹری نتیجوں کے ریٹ مقرر کر دئیے ۔رشوت نہ دینے پر شدید زخمیوں کو دھکے ، نذرانہ دینے والوں کو مرضی کے نتائج دینا روز کا معمول بن گی ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام کو ڈاکٹر کی کرپشن کے ثبوت پیش کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو سرکاری ہسپتال کے سینئر میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر فرخ ہمایوں نے ڈاکٹری نتیجہ دینے کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔رشوت نہ دینے والے شدید زخمی ہسپتال میں ٹرپتے رہتے ہیں مگر انہیں نتیجہ نہیں دیا جاتا اور مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ نذرانہ دے دوسری طرف معمولی زخمیوں کو بھاری رشوت کے عوض من پسند ڈاکٹری نتیجے دے کر اپنی جیبیں بھری جاتی ہیں ۔شہریوں سلیمان ،عبد الحمید اورداؤد نے اعلیٰ حکام کو دی گئی درخواستوں میں مذکورہ ڈاکٹر کی کرپشن اور رشوت کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں جن پر مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف بھاری رشوت لینے میڈیکل سٹوروں کو تنگ کر کے رشوت بٹورنے اور ہسپتال کی ادویات مریضوں کو دینے کی بجائے باہر بیچ دینے کے الزامات ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر نے اپنے چہیتوں کو ہسپتال کے دروازے پر ریڑھیاں ، خوانچے اور تھڑے لگانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے ہسپتال کے دروازے بند ہو چکے ہیں اور مریضوں کو ہسپتال کے اندر آ نے جانے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی مریض ہسپتال کے دروازے پر دم توڑ جاتے ہیں گذشتہ روز بھی ایک بوڑھا شخص دوائی لینے گیا مگر ہسپتال کے دروازے پر دم توڑ گیا ۔شہریوں اور تاجروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کے کرپشن کے خلاف تحقیقات کر کے ڈاکٹر کو سخت سزا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ریاست اپنی رٹ بحال کرے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker