پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ: ہڑتالی ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ (مانیترنگ سیل) کوئٹہ میں ہڑتالی ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا اور ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔ کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرگیا ہے ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں کے مریض بے یارو مددگار ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال ہیں ۔ ان حالات میں بلوچستان حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ کے مطابق ڈاکٹروں کی تنخواہیں روکنے کے لیے سمری متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیےگئے ہیں ۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے سولہ اکتوبر کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید خان کو اغو کیا گیا جن کی بازیابی کے لیے ڈاکٹر احتجاج کررہے ہیں انتالیس روز سے جاری اس احتجاج کے باعث کوئٹہ میں مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: حب ڈیم میں پکنک مناتے ہوئے تین لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker