پاکستانتازہ ترین

ذبح شدہ کتےعوام کو کھلانےکاانکشاف، کارروائی نہ ہوسکی

Exclusive photos Kutta zabbaمیرپورخاص (بیورورپورٹ) میرپورخاص میں مبینہ طور پر حرام جانور (کتوں کا گوشت) زبح کرنے والے جوابداروں اور کتوں کا گوشت معصوم شہریوں کو کھلانے والے کڑھائی گوشت کے دکانداروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکی ۔ میڈیا کو کتوں کا گوشت کاٹتے ہوئے جوابداروں اور کتے کو زبح کرنے والے آلوں کی تصاویر موصول ہوگئی ۔مختلف سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے کتے کا گوشت فروخت کرنے والوں کڑھائی گوشت کے دکانوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے پرانے ایس .آر.ٹی .سی ڈپو ایک خطرناک گینگ کی جانب سے شہر کے کتوں کو زبح کرکے کڑہائی کے دکانوں کو فروخت کرنے والی گینگ کی تصاویر میڈیا کو موصول ہوگئی ہیں ۔تصاویر میں دوافراد ایک کتے کو زبح کرنے کے بعد اسکا گوشت ایک مٹی کے بڑے برتن میں ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔جبکہ پولیس کے چھاپے کہ دوران زبح کرنے والے آلوں کی تصاویر بھی موصول ہوئی ہیں ۔ایک زندہ کتا جو کو کٹے میں بند کرکے زبح کرنے کی کوشش کی جارہی تھی اسکی تصاویر موصول ہوئی ہے ۔ایک ہفتہ قبل پاک کالونی کے نامعلوم افراد نے SHOغریب آباد پولیس اسٹیشن امین جونیجو کو فون پر اطلاع دی تھی کہ ایس .آر.ٹی .سی کے بند پڑے ہوئے ڈپو میں کچھ مشکوک افراد مشکوک کاروائی کررہے ہیں ۔جس کے بعد SHOغریب آباد امین جونیجو نے ایس.آر.ٹی.سی ڈپو پر چھاپہ مارکر دو افراد غلام نبی اور یوسف کو گرفتار کرکے زبح شدہ کتا ایک بوری میں بند کتہ آلات اور مٹی کے بڑی پلیٹ برآمد کرلی ۔پولیس نے دونوں جوابداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ۔دوسری جانب پاک کالونی کے رہائشیوں عبدالحفیظ ،دلشاد ،امید علی اور نیاز نے بتایا کہ انکے علاقے میں پرانے ایس .آر.ٹی .سی ڈپو میں کافی عرصے سے مشکوک افراد رات دیر سے تے جاتے تھے ۔ اور یہاں 50کے قریب ہیرونی بھی رہتے ہیں غریب آباد پولیس کے SHOامین جونیجو کو بار بار اطلاع بھی دی گئی لیکن کاروائی نہیں کی گئی دوسری جانب پولیس نے دو جوابداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے بریع الزماں ہوگئے ہیں جبکہ شہر میں حرام جانور کتے کا گوشت معصوم شہریوں کو کھلانے والے کڑہائی کے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ذرائع کے مطابق میرپورخاص شہر میں کافی عرصہ سے کتوں کا گوشت کڑھائی کے دکانوں پر فروخت کرنے کی افوا ہیں کافی عرصہ سے گردش کررہی ہے لیکن بعد میں یہ سچ ثابت ہوا۔ سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنماؤں اور شہریوں نے نااہلی کرنے والے SHOغریب آباد کتا زبح کرنے اور فروخت کرنے والے کڑھائی گوشت کے مالکان اور دکانوں پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ۔وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ ۔آئی جی سندھ ۔ڈی آئی جی میرپورخاص سے مطابہ کیا گیا کہ اس واقع کا سخت نوٹس لیکر تمام ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزاد ی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  شوگر ملوں نے گنے کے کروڑوں روپے دبا رکھے ہیں: کسان بورڈ آف پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker