تازہ ترینعلاقائی

سبی:کتا مار مہم کا آغاز، کتا شوقین اپنے گھریلو پالتو کتے گھروں میں پٹے ڈال کررکھیں

سبی(نمائیندہ خصوصی )سبی میں کتا مار مہم کا آغاز کردیا گیا ہے کتا شوقین اپنے گھریلو پالتو کتے گھروں میں پٹے ڈال کر باندھ رکھیں تاکہ وہ کتا مار مہم کے دوران محفوظ رہ سکیں ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر سبی محمد خان سیلاچی نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر چیف سنیٹری انسپکٹر محمد سلیم بنگلزئی ،میر جعفر دھرپالی مگسی،میرعطا ء محمد لونی،میر علی خان چانڈیہ،و دیگر بھی موجو دتھے انہوں نے کہا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث کتا مار مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے کتا مار مہم پندرہ روز تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں کتا مار مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گوشت اور چھچھڑوں میں زہر ملا کر کتوں کو کھلایا جائے گا تاکہ شہر کو آوارہ کتوں سے پاک کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کتا مار مہم کے دورا ن کتا شوقین اور گھریلو پالتو کتوں کے گلے میں پٹے ڈال کر باندھے رکھیں تاکہ اس مہم کے دوران وہ محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ تین روز کے دوران درجنوں کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button