پاکستانتازہ ترین

ڈالر کی چھلانگ : انٹربینک کےبعداوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا

کراچی (مانیٹرنگ سیل) انٹر مارکیٹ کے بعد امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر نے ایک بار اونچی چھلانگ لگا لی۔ انٹر بینک کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر چار روپے پچاس پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو دس روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے پچاس پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سو آٹھ روپے اور نوئے پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکس چینچ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس 39 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker