تازہ ترینعلاقائی

ڈونگہ بونگہ:ہولاں والی زمین سےٹریکٹر گذارنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا

بہاولنگر ﴿ بیوروچیف ﴾ تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقہ ہولاں والی زمین پر ٹریکٹر گذارنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ایک شخص جاں حق پانچ شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقہ ہولاں والی کا رہائشی محمد یاسین ٹریکٹر پر آرہا تھاجب ٹریکٹر ان کے مخالف ارشد وغیرہ کے رقبے سے گذرنے لگا تو محمد ارشد،رمضان اور شوکت مسلح اسلحہ ور کلہاڑیوں آگئے اور پکٹر کا مارنا شروع کر دیا اور کلہاڑیوں کے وار سے اسے شدید زخمی کر دیا اس شور واویلا پر اس کے ورثائ شاہ علی، منظور، اصغر، شاہ بہرام اور امین آگئے انہوں سے ان پر بھی کلہاڑیوں کے واروں سے انہیں بھی زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے شدید مضروب محمد یاسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا اور زخمیوں کو بھی ڈسٹر کٹ ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker