تازہ ترینعلاقائی

جیکب آباد: گدھے کا گوشت فروخت کرنےوالاملزم گرفتار

جیکب آباد(نامہ نگار) پولیس نے کاروائی کرکے گدھے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں ایک ملزم کوگرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ شکارپور روڈ پر ایک رائس مل کے قریب تین افراد گدھے کو ذبح کرکے اسکا گوشت تیار کررہے ہیں۔اس دوران پولیس نے کاروائی کرکے ایک ملزم اللہ دتہ شیخ کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گدھے کو گوشت شکارپور،ہمایوں آباد اورجیکب آباد میں فروخت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ماں تیرے بن پہلی عید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker