پاکستانتازہ ترین

پنجاب بھر میں غیر معیاری گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 قصاب گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور میں غیر قانونی مذبحہ خانوں سے پانچ من غیر معیاری گوشت پکڑا گیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے چار قصابوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کروا دیا۔ پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی دبنگ خاتون افسر عائشہ ممتاز کے میدان میں آنے کے بعد محکمے کے دیگر افسران بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیر قانونی مذبحہ خانے سے تین من کاٹا گیا مضر صحت گوشت پکڑا گیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی چھاپہ مار ٹیم نے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کو سیل کر کے تین افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی چھاپہ مار ٹیم نے فیصل ٹاؤن میں کارروائی کی جہاں دو من مضر صحت گوشت برآمد کر کے ایک قصاب کو متعلقہ تھانے میں بند کروا دیا۔ میٹ انسپکشن لاہور کے انچارج ڈاکٹر کاشف جلیل کا کہنا ہے کہ قصاب بیمار جانور کو غیر قانونی سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرواتے تھے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر صابر اسلم نے انکشاف کیا کہ پیلی رنگت والا گوشت بیمار جانور کا ہوتا ہے۔ یہ ہیپاٹائٹس سمیت مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنتا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے غیرقانونی سلاٹر ہاؤسز اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور وہ پرعزم ہیں کہ کسی کو بھی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  مبارکاں، اب کارڈ لوڈ پر ملیں گے100 کا 65

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker