تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر :مردہ گدھوں کاگوشت فروخت ہونے کا انکشاف

بہاولنگر(مانیٹرنگ سیل)بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں مردہ گدھوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہواہے ۔یہ انکشاف اس وقت ہوا جب گدھوںکا مردہ گوشت فروخت کرنے کی کوشش پر اہلیان علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی ،پولیس نے دو مردہ ذبح شدہ گدھے برآمد کر لیے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بستی خوشحال سنگھ سناراں والی سڑکی کے قریب کھتیوں میں دو نا معلوم افراد گدھوں کو ذبح کر رہے تھے کہ اہلیان علاقہ کو پتہ چل گیا انہوں نے منچن آبادپولیس کو اطلاع دی جس پر محمد رفیق سب انسپکٹر موقع پر پہنچ گئے نا معلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگے پولیس نے ایک 12 سالہ مشکوک لڑکے کو گرفتار کر لیا اسکے قبضہ سے دو چھریوں و دیگر آلات برآمد کر لیے۔ واضح رہے کہ مذکورہ گوشت فروخت کرنے کے لیے مارکیٹ میں لایا جانا تھا کہ پولیس نے پکڑا لیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان:قندیل بلوچ کا آئی فون تاحال ڈی کوڈ نہ ہوسکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker