پاکستانتازہ ترین

پنجاب: بیکریاں، دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت

لاہور(پاک نیوز) صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سکینڈری محمد عثمان کا کہنا تھا بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔چکن اور میٹ شاپس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتہ بھر کھلی رہ سکیں گی۔ بیکریوں اور ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی :مسافر بس نے 3 افراد کو کچل دیا، بچہ جاں بحق ،مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker