پاکستانتازہ ترین

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پانچ روزہ دورے پر امریکا روانہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ دورے کے دوران اپنی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن اور دیگر امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان جمعہ کو ملاقات متوقع ہے۔ وزیر خارجہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور گستاخانہ فلم کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گی۔ وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورزمبابوےکےدرمیان دوسرااورآخری ٹی20آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker