پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورہ پر روس روانہ

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورہ پر روس روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء اور دیگر حکام بھی روانہ ہوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان آج رات کو روس کے شہر ماسکو پہنچیں گے۔وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر دو دن روس کا دورہ کریں گے اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا۔وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہوں گے۔وزیرعظم آج  شام ماسکو پہنچیں گے، روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم 24 فروری کو روسی صدر سے ملاقات کریں گے اور  24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول بھی رکھیں گے۔وزیراعظم دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی ہوگی۔دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی۔وزیراعظم عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button