پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہرقیمت پر آج کراؤں گا، ڈپٹی اسپیکر

لاہور(پاک نیوز) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری کا کہنا ہےکہ آئینی وقانونی تقاضے ہرصورت پورا کروں گا اور  وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب ہرقیمت پرتھوڑی دیربعدکراؤں گا۔ایک بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی دوست محمدمزاری نے کہا ہے کہ مجھ  پر حملہ پلاننگ کےتحت کرایا گیا، جولوگ ملک میں مارشل لاء لگواناچاہتے ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی، حملےکرنے والوں کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔ دوست محمدمزاری نےکہا ہےکہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہوگا، رات 12 بھی بج گئےتویہاں سے نہیں جاؤں گا ،  پہلے سے جانتا تھا یہاں پر گڑ بڑ ہوگی، منظم طریقےسے ایوان میں لوٹے بھجوائے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ  اجلاس سے پہلےکہا تھا کہ ہنگامے کی اطلاعات ہیں، جونہی اجلاس میں  پہنچا تو تشدد شروع کر دیا گیا، آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کوخط لکھ دیاہے، عدالت کےحکم کی روشنی میں مزیدسکیورٹی مہیا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button