تازہ ترینعلاقائی

دوڑ:الیکشن شفاف ہوئے تو سندھ سے مسلم لیگ کامیاب ہوگی۔سردار شیر محمد

دوڑ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ﴿ن﴾ ضلع نواب شاہ کے رہنما سردار شیر محمد رند نے کہا ہے کہ اگر آئندہ الیکشن شفاف ہوئے تو سندہ سمیت ملک بھر سے مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوڑ میں مسلم لیگی رہنما ماسٹر ممتاز بروہی کے دادا قائم خان کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے۔ملک میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ سندہ میں مسلم لیگ تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔جسکے سبب پی پی بھوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔اور پی پی کا سندہ کارڈ ختم ہوچکا ہے۔علاوہ ازیں سردار شیر محمد رند نے جمعیت علمائے اسلام﴿ف﴾ کے رہنما مولوی رمضان بروہی سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ ضلعی و مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال میں14سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،3ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker