تازہ ترینعلاقائی

دوڑ:پولیس اہلکارکاکرایہ طلب کرنے پرساتھیوں سمیت وین ڈرائیورپرتشدد

 دوڑ﴿نامہ نگار﴾ پولیس اہلکار کا کرایہ طلب کرنے پرساتھیوں سمیت وین ڈرائیور پر تشدد۔ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ۔کل وین سروس بند کرنے اور شہر میں ہڑتال کرانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ سے دوڑ آنے والی وین کے ڈرائیور کلیم آرائیں نے جب مسافروں سے کرایہ طلب کیا تو بچھیری چودگی پر چند مسافروں نے کرایہ دینے کے بجائے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ڈرائیور کلیم آرائیں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان مسافروں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے ڈاڑھی کے بال نوچے۔دوسری جانب وین مالکان نے ڈرائیور پر تشدد کے خلاف کل وین سروس بند رکھنے اور شہر میں ہڑتال کرانے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ شہر میں احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button