اسلام اآباد﴿بیورو چیف﴾انصارالامہ کے امیرمولانافضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پرانصارالامہ نیٹوسپلائی بحالی کے خلاف آج جمعہ کوپورے ملک میں یوم احتجاج منائے گی پارلیمنٹ کی مشترکہ قراردادکی منظوری کے بعدحکومت نیٹوسپلائی بحالی کے لیے وقت اورطریقہ کارطے کررہی ہے پاکستانی عوام قومی غیرت کے خلاف کسی فیصلے کوقبول نہیں کریں گے اس سلسلے میں آج جمعہ کوبعدنمازجمعہ تعلیم القرآ ن راجہ بازارسے فوارہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس سے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے اس سلسلے میں انصارالامہ کااجلاس جامعہ خالدبن ولیدگولڑہ موڑشمس کالونی میں منعقدہوا جس میں انصارالامہ کے امیرمولانافضل الرحمن خلیل ،ڈاکٹربدرنیازی ،مولاناسلطان محمودضیائ ،تحریک دفاع پاکستان کے سربراہ زاہدبختاوری ،مفتی عبدالقیوم ،مفتی زاہدمنان ،ابوسیف ،ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں طے پایاکہ نیٹوسپلائی بحالی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اورعلمائ کرام نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کے خلاف قراردادیں پاس کریں گے انصارالامہ کے امیرمولانافضل الرحمن خلیل آج تعلیم القرآن راجہ بازارمیں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں بعدازاں وہ تعلیم القران سے فوارہ چوک تک احتجاجی مظاہرے کی بھی قیادت کریں گے جس سے دفاع پاکستان کونسل کے قائدین خطاب کریں گے مولانافضل الرحمن نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ اس خطے اورملک کے حالات نیٹوسپلائی بحالی اورامریکاکے حق میں نہیں ہیں چنددن قبل بنوں جیل کاواقعہ اورکابل میں طالبان کے تابڑتوڑحملے یہ ثابت کررہے ہیں ایسے کسی بھی اقدام کے شدیدنتائج نکلیں گے امریکی مظالم کے خلاف احتجاج بڑہ رہاہے اورعوا م میں امریکاکے خلاف شدیدغم وغصہ ہے جہاں تک ہماراتعلق ہے تونیٹو فورسز کو سپلائی بحالی کیخلاف پورے ملک میں مستقل احتجاج اور دھرنے دیئے جائیں گے ہمیں لانگ مارچ کرناپڑاتواس سے بھی دریغ نہیں کریں گے نیٹو سپلائی کے راستوں پر بسنے والے عوام ہمارے ساتھ مل کر نیٹو کنٹینرز کے راستے روکیں گے دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتیں اور قائدین ہر قسم کی قربانی دیں گے لیکن قومی اور اسلامی مفادات کو قربان نہیں ہونے دیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کنٹینرز اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مالکان ، ڈرائیورز ، ہیلپرز اور مزدوروں سے مل کر اپیل کریں گے کہ وہ نیٹو فورسز کی ترسیل میں حصہ لینے سے انکارکردیں افغان بھائیوں کے قتل عام کیلئے دشمن ملک کی سپلائی بحال کرنا اسلامی احکامات کی سخت خلاف ورزی ہے۔ اسلام مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے ظالموں کی سپلائی بند کرنے کا حکم دیتا ہے یہ انسانی ہمدردی نہیں انسانی قتل ہے نیٹو سپلائی بحالی کیخلاف پورے ملک میں شدید احتجاج کیا جائے گا ہم جلائو گھیرائو کے قائل نہیں ہیں لاکھوں محب و طن پاکستانی سڑکوں پر نکل کر نیٹو سپلائی روٹس پر دھرنے دیں گے ۔۔
You must be logged in to post a comment.