علاقائی

پشین:بااثرشخص کاپولیس لائن کی اراضی اورمسجد پرقبضہ ولاٹمنٹ کسی صورت میں نہیں ہونے دینگے،ڈی پی او

پشین﴿بیورو چیف﴾بااثر شخص کا پولیس لائن کی اراضی اور مسجد پر قبضہ و لاٹمنٹ کسی صورت میں نہیں ہونے دینگے ‘چاہئے وہ جتنا بھی باثر کیوں نہ ہو۔ڈی پی او اسدناصر نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے محکمہ پولیس کے ملازمین علاقے کے دیگر گلی کوچوں میں کرایوں کے مکان میں فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔پولیس لائن اور مسجد پر قبضہ اور الاٹمنٹ پولیس کسی صورت میں برداشت نہیں کریگی آئی جی بلوچستان کو اس واقع سے آگاہ کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ملازمین کیلئے یہ محفوظ جگہ ہے اور ہونا یہ چاہئے کہ یہاں انکے لئے کوارٹر بنائے جائے کیونکہ یہ ہی وہ جگہ ہے جہاں پولیس 24گھنٹے الرٹ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ اور الاٹمنٹ سمجھ سے بالاتر ہے انکی انکوائری ہونی چاہئے قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا محکمہ پولیس پشین کے ملامین میں اس واقع سے شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے الاٹمنٹ کو فوری طور منسوخ کیا جائے ۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ایم ایم اے آئندہ الیکشن میں سیکولر پارٹیوں کی موت ثابت ہوگا،لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker