تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:علما لوگوں کی اصلاح کریں۔ افضال احمد ڈی پی او

سیالکوٹ ﴿ بیورو رپورٹ﴾ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ علما لوگوں کی اصلاح کریں اور ان کو نیکی اور رواداری کی ترغیب دیں تاکہ معاشرے میں امن کو فروغ مال سکے ۔ انہوں نے یہ بات آج ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے اراکین سے تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ ناصر منیف قریشی ،چیئرمین امن کمیٹی سیالکوٹ قاری اشرف مدنی، سرپرست سید شبیر احمد گیلانی، علامہ عقیل احمد ظہیر، ناصررضا، نجم گیلانی ایڈووکیٹ، حافظ عبدالغفارم کفایت اللہ شاکر، مولاناغلام فرید، علامہ جواد نقوی، احسان الٰہی رحمن، سید مشکور احمد گیلانی، احمد مصدق قاسمی، علامہ ذالفقار، علامہ ایوب خان، رتن لال، پاسٹرایمس اور رانا محمد الحسن کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں اس موقع پر موجود تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ افضال احمد کوثرنے کہا کہ تمام مذاہب اور مسالک کی بنیادی تعلیمات ایک ہی ہیں اور ان تعلیمات کا مقصد معاشرے کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانا ہے۔انہو ں نے کہا کہ علمائ پر پیغمبرانہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو سچ بولنے اور امانت داری کو اپنانے اور حسد اور غیبت سے بچنے کا درس دیں اور ان کو انسانوںکو ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کی جانب مائل کریں تا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکتا ہے ۔ڈی پی او سیالکوٹ نے حدیث نبوی (ص) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’ پرانی قومیں اس لئے تباہ و برباد ہوگئی جب ان کے ہاں کوئی غریب جرم کرتا تو اسے سزا دی جاتی اور جب کو امیر جرم کرتا تو اس سے چشم پوشی کی جاتی، سنو تم ایسا نہ کرنا‘‘۔ انہوں نے کہاکہ علمائ لوگوں کو وہ تعلیمات دیں جو اللہ اور اس کے رسول (ص) نے اپنے صحابہ (رض) کو سیکھائی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سچ کو سچ کہا جائے تاکہ ہم اللہ کے سامنے سرخرہ ہوسکیں۔قبل ازیں اراکین امن کمیٹی سیالکوٹ نے ڈی پی او سیالکوٹ کو یقین دلایا کہ وہ امن کو فروغ دینے اور معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  چین کا عریاں ریسٹورنٹ ’گاہکوں‘ کی توجہ کا مرکز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker