تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سہیل حبیب تاجک کی کھلی کچہری

بہاولپور﴿ بیو رو چیف ﴾ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سہیل حبیب تاجک نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں سائلین نے اپنے مسائل بیان کئے اور ڈی پی او نے موقع پر احکامات جاری کیے۔ارشد علی کی درخواست پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک نے ایس ایچ او بغدادلجدید کو شام تک پراگرس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔غلام محمد کی درخواست پر ایس ایچ اوصدر حاصل پورکو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے3دن میں پراگرس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔جان محمد کی درخواست پر ایس ایچ او عنائتی کو قانون کے مطابق اور میرٹ پر کاروائی کا حکم دیا۔ارشاد احمد کی درخواست پر ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کو دو دن کے اندر رپور ٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔حمید ہ بیگم کی درخواست پر ایس ایچ اوکو توالی کو معاملہ کی جانچ پڑتال کرکے دو دن میں پراگرس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔بشیر احمد کی درخواست پر ایس ایچ اوقائم پور کو قانون کے مطابق کاروائی کاحکم اور پراگرس رپورٹ طلب کرلی۔ساجد حیات کی درخواست پر ایس ایچ او صدر احمد پور کو فوری کاروائی کا حکم اور پراگرس رپورٹ طلب کرلی۔محمد اقبال کی درخواست پر ڈی ایس پی سٹی کو فوری کاروائی کا حکم اور دو دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ارشاد علی کی درخواست پر ایس پی انوسٹی گیشن کو قانون کے مطابق کاروائی کاحکم دیا۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں سائلین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے۔تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتائو کیا جائے اور میرٹ پر کاروائی کی جائے۔کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گااپنے روئے میں تبدیلی لائیں اور تھانہ کلچر کو بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزارتِ رشوت وسفارش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker