تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد

بہاول پور﴿ بیو رو چیف﴾ ضلع بہاولپورڈی پی او آفس میں کھلی کچہری ہوئی جس میں لوگوں کے مسائل سن کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک نے موقع پر احکامات جاری کیے۔تاج بی بی کی درخواست پر ڈی ایس پی احمد پو رکو سخت ایکشن لینے اورقانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا۔عشرت بی بی کی درخواست پر ایس ایچ اوسول لائنز کو فوری کاروائی اور رپور ٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔پروین مائی کی درخواست پر ایس ایچ اواوچشریف کو قانون کے مطابق کاروائی اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔نسیم بی بی کی درخواست پر ایس ایچ او ڈیرہ نواب صاحب کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ملک مختیار احمد کی درخواست پر ایس ایچ او سول لائنز کو سخت احکامات جاری کر دیے۔ساجد حیات کی درخواست پر ایس ایچ او سٹی احمد پور شرقیہ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔دریں اثنائ محمدطاہر ،عطائ محمد طارق محمود ،محمد بشیر اور لیاقت علی نے درخواستیں پیش کیں جن پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر سخت احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button