تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی اوبہاول پورکی ہدایت پرتھانہ بغدادپولیس کاشراب فروشوں کے خلاف کامیاب چھاپہ

بہاول پور﴿بیو رو چیف ﴾ ڈی پی اوبہاول پورکی ہدایت پرتھانہ بغدادپولیس کاشراب فروشوں کے خلاف کامیاب چھاپہ ‘ بدنام زمانہ شراب فروش محمدزبیر سے 70 لیٹرزہریلی شراب برامد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق بدنام زمانہ شراب فروش محمدزبیر ولد نورمحمدسکنہ 7 بی سی نے زہریلی شراب کشید کرنے کاکارخانہ گھرکے نذدیک ویران سرکاری جگہ پر جھاڑیوں کے اندر پلاسٹک کے ڈرموں میں لاہن ڈال کر شراب دیسی کشیدکرنے کاکارخانہ لگارکھاتھا پولیس تھانہ بغدادالجدید نے ڈی پی او بہاول پور سہیل حبیب تاجک کی ہدایت پر سب انسپکٹر محمداقبال کی زیرنگرانی چھاپہ مارا اور محمدزبیرکے گھرسے 70 لیٹرشراب دیسی شراب کی چالوبھٹی دوعددڈرم لاہن دیکچہ ڈرم چولہے تیارشدہ تین عددجیری کین جن میںکشید شدہ شراب موجودتھی برامدکرلی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اسکے خلاف زیردفعہ 3-4 کے تحت مقدمہ کرلیا ۔اہل علاقہ نے پولیس کارکردگی کوسراہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد 10 اپریل کو ہڑتال کرے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker