تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:DPOکے حکم پرکائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت اپریشن

kiteاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کے حکم پر اوکاڑہ پولیس نے ضلع بھر میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت اپریشن کلین اَپ کرکے متعدد افراد کو سینکڑوں پتنگوں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے حکم پر ضلع بھر میں ممکنہ بسنت کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ پر عمل درآمد کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف اپریشن کلین اَپ کرتے ہوئے متعدد افراد محمد عظیم کو چار سو پتنگ، عامر رشید کو پچاس پتنگ، حمزہ حسنین، محمود احمد کو 175پتنگ، قیصر رمضان کو253پتنگ، محمد صدیق کو500پتنگ سمیت دیگر کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تین اُوباش لڑکوں کی دس سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. ڈی پی او صاحب کے حکم پر چند پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی ہو سکتا ہے ہوئی ہو لیکن 22فروری بروز جمعۃ المبارک کو جب تک بارش نے پتنگ بازی کرنے والوں کو اجازت دی انہوں نے کھلم کھلا کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی جب بارش نے دوپہر کے بعد پتنگ بازی کے لیے موسم خراب کر دیا تو پتنگ بازی کی شدت میں کمی دیکھنے کو ملی آخر سوچنے کی بات ہے کہ جب پولیس نے پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا تھا تو پتنگ بازوں نے پتنگ کہاں سے خریدے؟

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker