تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:نہ توسفارش قبول کریں گےاورنہ ہی کرپٹ پولیس،DPO

سیالکوٹ اپریل ﴿بیورو رپورٹ﴾ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو سفارش قبول کریں گے او رنہ ہی کرپٹ ا ور رشوت خور پولیس ملازمین سے کوئی رعایت کی جائے گی بلکہ سیالکوٹ میں پولیس کوحقیقی معنوں میں عوام کا خادم بنایا جائے گا۔سیالکوٹ پریس کلب میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی پی او افضال احمد کوثر نے کہا کہ آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے تھانہ کینٹ کو ماڈل کا درجہ دیدیا ہے اور اس تھانہ میںتعلیم یافتہ اوربااخلاق عملہ تعینات کیا جائے گا اور اس تھانہ کی کامیابی کے بعد ضلع کے تمام تھانوں کو بھی ماڈل کا درجہ دیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس ملازمین کو نشان عبرت بنایا جائے گااورضلع کو منشیات سے پاک کردیا جائے گا ۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ یونین کونسلوں کی سطح پرعوام کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے یو سی کانسٹیبلزموٹرسائیکل سکواڈ کو فعال کیا جارہا ہے تاہم پولیس افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا نظام رائج کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کی کہ تھانوں کو مظلوم وشریف شہریوںکیلئے تحفظ گاہ بنایا جائے گااور ٹائوٹوں کی تھانوں میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔ڈی پی او افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری سے بدتمیزی اور مقدمات کی تفتیش میں کرپشن ہرگزبرداشت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہری کرپشن ، رشوت خوری ، منشیات وشراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں فوری کاروائی کی جائے گی ۔چیئرمین سیالکوٹ پریس کلب ہمایوں اقبال ملک اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شمس جاوید فیصل نے ڈی پی او افضال احمد کوثر کوصحافیوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کواپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button