تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:ڈی پی اوآفس بہاولپورمیں کھلی کچہری کاانعقاد

بہاول پور ( بیو رو چیف)ڈی پی اوآفس بہاولپورمیں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اظہر گجر نے کھلی کچہری منعقد کی جس میں سائلین نے درخواستیں پیش کرتے ہوئے اپنے مسائل بیان کیے ۔مسائل سن کرایس پی انوسٹی گیشن نے موقعہ پر احکامات جاری کیے۔ ناہید بی بی کی درخواست پرایس ایچ او کینٹ کو میرٹ پر کاروائی کا حکم دیا۔ عبدالرحمن کی درخواست پر ایس ایچ او اوچشریف کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے پراگرس رپورٹ طلب کر لی۔حافظ محمد عمر کی درخواست پر ڈی ایس پی حاصلپور کو معاملہ کی جانچ پڑتال کرکے میرٹ پر کاروائی کا حکم دیا۔ناصرہ بی بی کی درخواست پرایس ایچ او نوشہرہ جدید کو سخت احکا مات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔محمد خالد کی درخواست پرڈی ایس پی صدر بہاولپور کو میرٹ پر کاروائی کا حکم دیا۔ دریں اثناء راؤ نثار احمد ،محمد افضل ،محمد رفیع اور شمیم مائی نے درخواستیں پیش کیں ۔

یہ بھی پڑھیں  مانع حمل گولیوں کے اثرات مردوں کےلئے خطرناک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker