تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او بھاولنگرعبد الحمید کھوسہ کی تھانہ فقیروالی میں کھلی کچہری

بھاولنگر﴿ بیو رو چیف﴾ڈی پی او بھاولنگر عبد الحمید کھوسہ کی تھانہ فقیروالی میں کھلی کچہری ،پولیس کے خلاف شکایات پر احکامات ، اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے خطاب میں اس بات پر زو ردیا کہ اپنی زندگی کو ضرورت تک رکھو خواہش تک نہ جانے دو کیونکہ ضروریات کو فقیروں کی بھی پوری ہو جاتی ہیں مگر خواہشیں بادشاہوں کی بھی پوری ہونا ممکن نہیں یہی معاشرہ میں بگاڑ کا سبب ہے، عوام مقدمات کے اندراج میں حقائق درج کریں تو پولیس کا بہت سا وقت اور وسائل ضائع ہونے سے بچ جائیں گے یہی بچے ہوئے اوقات کسی مظلوم کی داد رسی پر صرف ہوں تو معاشرہ میں جرائم کی شرح کم ہو جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا پورا معاشرہ اخلاقی ،مذہبی ، و انسانی بگاڑ کا شکار ہے تو پولیس بھی اسی معاشرہ کا حصہ ہے ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں ۔پولیس کے خلاف عوامی جذبات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔اس کی بنیادہ وجہ بھی عوام خود ہیں کیونکہ ہم نے اپنی خواہشوں کی تکمیل میں معاشرہ کو نقصان پہنچایا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 سالہ تجربہ میں شائد ہی کسی نے سو فیصد حقائق پر مبنی ایف آئی آر درج کرائی ہو ۔ہم نے ایک دوسرے پرا لزامات کی روش اپنائی ہوئی ہے ۔ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے میں تیسرا طبقہ فائدہ اٹھاتا ہے ۔اس روز کو تبدیل کرنا ہوگا۔معاشرتی بگاڑ کو ٹھیک کرنے ہمارے لیے باہر سے کوئی نہیں آئے گا ہم کو کہیں سے تو آغاز کرنا ہوگا ۔انہوں نے چند سائلان جو کہ موجود تھے ان کے شکایات پر احکامات جاری کئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker