تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ضلعی پولیس آفیسرکی ہدایت پر ڈینگی آگاہی سے متعلق دن منایاگیا

Bahawalnagar News 10.10.2013بہاولنگر(رانا فیصل رحمن سے)ضلعی پولیس آفیسر بہاونگر اطہر اسماعیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈینگی آگاہی سے متعلق دن منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر اطہراسماعیل کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،لائن آفیسراور انچارج برانچیزدفتر پو لیس کوپنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی کہ ڈینگی آگاہی سے متعلق ملازمین کو بریف کریں اور صفائی کے معیار کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او کی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانہ جات، دفاتر، پولیس لائن، گاردات اور پولیس چوکیوں پر اینٹی ڈینگی ڈے اور صفائی سے متعلق خصوصی دن بروز منگل (05.11.13) منایا جائے گیا۔مزید ضلع بھرکے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے علاقہ جات میں ڈینگی آگاہی سے متعلق سیمینار منعقد کروائے اور خصوصی واک کی ۔ایس پی انوسٹی گیشن میاں عرفان اللہ ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خالد محمود،ڈی ایس پی صدرسرکل خاور زمان ،ڈی ایس پی لیگل محمد خاں جوئیہ،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرامیتاز رسول چیمہ اور پولیس کی کثیر تعداد نے دیگر محکمہ جات کے ہمراہ ڈینگی آگاہی سے متعلق واک میں شرکت کی۔ ڈی پی او اطہر اسماعیل کی جانب سے ملازمین وعوام کو صفائی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی گئی کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور جمع شدہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں اور اپنے قریبی ہسپتال سے ڈینگی سے متعلق معلومات حاصل کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button