تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ضلعی پولیس محدودوسائل کے باوجود بہتر نتائج مہیا کررہی ہے: ڈی پی او

بہاولنگر(نامہ نگار)ضلعی پولیس محدودوسائل کے باوجود بہتر نتائج مہیا کررہی ہے۔غفلت برتنے والے ملازمین کوسزائیں اور اعلی کارکردگی دینے والے ملازمین کو انعامات دیں گے۔ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہراسماعیل امجد نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس ملازمین کے اعزازمیں پولیس لائن میں منعقدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ڈی پی او ،ایس ڈی پی اوزکی شرکت،تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس ملازمین نقدانعامات،تعریفی اسناد تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اطہراسماعیل کی صدرات پولیس لائن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو نقدانعامات اور تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اطہراسماعیل نے کہا کہ پولیس میں جزااورسزالازمی جزو ہے۔غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ملازمین کو سزائیں جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو انعامات سے نوازجائے گا۔ضلعی پولیس محدودوسائل کے باوجودعوام کو بہتر نتائج مہیا کررہی ہے۔منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے عزائم خاک میں ملادیں گے ہم ملک اورقوم کی بقا کیلئے اپنی جانوں کا نذارنہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو نقدانعامات اور تعریفی اسناد دیں گئی۔بعدازاں انعامات وصول کرنے والے پولیس ملازمین نے نقدانعامات کی رقم گذشتہ روز منچن آبادواقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو دے دی جس پر ڈی پی او اطہر اسماعیل نے پولیس ملازمین کے فیصلہ کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker