تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ عبدالقادر قمر نے پولیس لائن میں ضلعی افسران سے ماہ اکتوبراور نومبر کے حوالے سے کرائم میٹنگ کی

چنیوٹ(نامہ نگار )DPO چنیوٹ عبدالقادر قمر نے پولیس لائن میں ضلعی افسران سے ماہ اکتوبراور نومبر کے حوالے سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں DSP بھوآنہ ، DSP سٹی سرکل ، DSP سرکل چناب نگر ، جملہ SHOضلع ہذا ، انچارج چوکیات نے شرکت کی ۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے ہوا ۔ بعدازاں میٹنگ میں سب سے ہر تھانے کے سنگین مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ SHO ،تفتیشی افسر سے مقدمات کی یکسوئی کے بابت دریافت عمل میں لائی گئی ۔ محرم الحرام وائلیشن اور مقدمات بلدیاتی الیکشن 2015 ؁ء کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اورکارکردگی ماہ اکتوبر ، نومبر بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کو چیک کیا گیا۔ علاوہ ازیں افسران و ملازمان کی عرصہ تعیناتی بھی چیک کیا گیا ۔ سنگین مقدمات کو جلد از جلد یکسوء کرنے اور سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ قیام امن اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کے سلسلہ میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!