تازہ ترینعلاقائی

قصور:DPOکانوٹس تشدد کرنے کے واقعات میں SHOسمیت تین اہلکارمعطل

قصور( حافظ جاوید الرحمن سے ) ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ نے تشدد کرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے بعد ایس ایچ او پھولنگر سمیت تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ تھانہ بی ڈویژن قصور کے تین اہلکاروں کو منشیات فروشوں کو اعانت فراہم کرنے پر معطل کرکے لائن میں بھیج دیا ہے اور ایڈیشنل ایس پی کو تین روز کے اندر تحقیقات کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ایس ایچ او پھولنگر عطاء مصطفےٰ بائی پاس پتو کی پر ناکے کے دوران ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تھانے میں لیجا کر تشدد کرکے کنڈیکٹر محمد آصف کو ہلاک کر دیا تھا اسی طرح موضع نول کے ایک نو عمر لڑکے کو پکڑ کر اے ایس آئی امجد نوکی نے تشد دکرکے ہلاک کر دیا تھا جبکہ کھڈیاں تھانہ کے سب انسپکٹر شیخ محمد سرور کو بے ضابطگیوں اور دوسرے سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت نوکریوں سے برخاست کر دیا ہے جبکہ تھانہ بی ڈویژن قصور کے تین اہلکاروں محمد جمیل کانسٹیبل ،محمد اسحاق کانسٹیبل ،اورہیڈ کانسٹیبل محمد سلیم کو منشیات فروشوں کو اعانت فراہم کرنے پر معطل کرنے پر معطل کرکے لائن میں بھیج دیا ہے علاوہ ازیں ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ نے40 اے ایس آئیز ،ہیڈ کانسٹیبلان اور کانسٹیبلان کو مختلف تھانوں میں ادھر ادھر کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایاجائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker