تازہ ترینعلاقائی

للیانی:تفتیشی کااشتہاری ملزم پکڑنے سے انکار، ڈی پی او قصور کا گرفتارکرنے کا حکم

lahoreمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)تفتیشی کا اشتہاری ملزم پکڑنے سے انکار، ڈی پی او قصور نے اشتہاری ملزم کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے، اے ایس آئی رفیق عابد کا موقف، اشتہاری ملزم ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار ڈی پی او قصور اور تفتیشی رفیق عابد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کھارا میں نیاز ااحمد اور سلیم مرتضی وغیرہ میں پانی کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا جن کا مقدمہ نمبر152/13تھانہ صدر قصور میں درج کیا گیا تھا ملزم سلیم مرتضی کی ضمانت شیشن جج قصور اور ہائی کورٹ سے بھی خارج ہو چکی ہے اور ملزم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ پولیس نے تا حال ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ جبکہ اشتہاری ملزم مدعی نیاز احمد وغیرہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔جب مدعی مقدمہ نیاز احمد نے تفتیشی رفیق عابد سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تو اے ایس آئی رفیق عابد نے کہا کہ ڈی پی او قصور نے اشتہاری ملزم سلیم مرتضی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ میں ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ مدعی نیاز احمد نے اعلی حکام سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا اور ملزم نے ہمیں کوئی نقصان پہنچا دیا تو اس کا ذمہ دار ڈی پی او قصور اور اے ایس آئی رفیق عابد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker