علاقائی

پھولنگر:ڈی پی اوکی کھلی کچہری،پریس کانفرنس میں پولیس کی کارکردگی کوخراج تحسین،عوامی شکایات پرموقع پراحکامات

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس نے ڈکیٹی،قتل اور منشیات کے سینکڑوں مقدمات میں ملوث کی بدنام زمانہ تین ڈاکوڈکیٹ گینگ  ’’ اوڈ ڈکیٹ گینگ‘‘ ،،متا ڈکیٹ گینگ ،، ،،ظفری ڈکیٹ گینگ ،،کے سرغنہ اور انکے اشتہاری نوساتھیوں کو ڈرامائی طور پر گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ہزاروں روپے کا مسروقہ سامان، نا جائز اسلحہ اور بھاری تعداد میں منشیات بر آمد کر لی ۔دو ڈاکوفرار۔ڈی پی او کی کھلی کچہری اور پریس کانفرنس میں تھانہ سٹی پولیس کی کارکردگی کو خراج تحسین ،عوامی شکایات پر موقع پر احکامات تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ بخاری نے تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں پر ہجوم کھلی کچہری اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے بتایا کی ’’ اوڈ ڈکیٹ گینگ‘‘ ،،متا ڈکیٹ گینگ ،، ،،ظفری ڈکیٹ گینگ ،،نے کافی عرصہ سے سڑکوں پہ راہ گیروں اور گاڑیوں کو لوٹنا اپنا وطیرہ بنا رکھا تھا ۔ رات کے وقت یہ گینگ کار پر سوار ہو کر بھائی پھیرو کے علاقے میں آدھمکتا اور ہیڈ بلوکی روڈ ، ملتان روڈ ،اور بھائی پھیرو بائی پاس پر ناکہ لگا کر اسلحہ کے روڈ پر راہ گیروں بسوں کاروں اور موٹر سائیکل سوار لوگوں سے گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے لوٹ کر واپس چلا جاتا ۔ روڈ ڈکیٹی اور گھر ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی ایس پی پتوکی محمداکرام خاں کو ڈکیٹی کی وارداتیں ٹریس کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو سردار امجد ڈوگرپر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔ جنہوں نے دن رات محنت کر کے ملزمان کو ٹریس کر لیا اور گذشتہ روز مخبری پر ایک ویران حویلی پر چھاپہ مار کر وہاں پر چھپے ہوئے  ’’ اوڈ ڈکیٹ گینگ‘‘ ،،متا ڈکیٹ گینگ ،، ،،ظفری ڈکیٹ گینگ ،،کے سرغنوںاور ان کے نوساتھیوں اکرم،وزیر،رشید،الیاس اوڈ،مشتاق،ندیم،زیشان،اسلم کو ڈرامائی طور پر گرفتار کر لیا ۔ ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پمپ ایکشن،چھ پسٹل ، رائفل 44 بوراور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا ۔بدنام زمانہ اشتہاری منشیات فروشوں ارشد جوئیہ،اورفیاض عرف کیچوکے قبضہ سے بارہ سو گرام ہیرو ئن،پندرہ کلو چرس اوردیگر ملزماں کے قبضہ سے ولایتی شراب کی تین سو بوتلیں بر آمد کر لیں۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ڈی پی او قصور سید خرم علیشاہ بخاری نے کھلی کچہری اور بعد میں پریس کانفرنس میں ایس ایچ او سردار امجد اور سٹی پولیس کی کر کردگی کو سراہتے بتایا کہ اس گینگ نے بتیس سے زائد وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے ۔ کھلی کچہری میں عوام نے پولیس کے بارے کئی شکایات کیں جن پر ڈی پی او نے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ایک شکایت کے بعد تھانہ صدر بھائی پھیروکے ایس ایچ او عمران سعید نے چند گھنٹوں میں چھ سالہ بچے تنویر حسین سے زیادتی کے ملزم ندیم کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او نے عوام کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کیے ۔ نوٹ۔ان پیج فائل بزریعہ میل روانہ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے انتخابات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker