تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:DPOفوری طورپرکالے شیشے اور پریس نمبرپلیٹس کیخلاف کارروائی کریں

mansehraمانسہرہ(بیورو چیف) امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے کالے شیشے اور پریس نمبر پلیٹس لگی گاڑیوں کے خلاف وقت کی ضرورت ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ فوری طور پر کالے شیشے اور پریس نمبر پلیٹس لگی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرائم کا سدباب کریں۔ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سنجیدہ افراد نے مانسہرہ میں ٹیکسی گاڑیوں پر پریس کی نمبرپلیٹس اور کالے شیشے والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مانسہرہ شہر کے علاوہ مختلف علاقوں میں کالے شیشے والی اور پریس نمبر پلیٹس والی گاڑیاں گھومتی نظر آتی ہیں۔ان افراد کا نہ تو صحافت سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ صحافتی آداب سے باخبر ہیں۔ پریس نمبر پلیٹس لگانے کا واحد مقصد ان کے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے۔ جن کے خلاف کاروائی کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھی پولیس کو کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر کے واضح کیا کہ اکسی سے بھی رعایت نہ بھرتی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کاروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button