تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:کانسٹیبل محکمہ پولیس کے بنیادی رکن ہیں، ڈی پی او

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ کانسٹیبل محکمہ پولیس کے بنیادی رکن ہیں۔جن کی اہمیت کسی صورت بھی پولیس افسران سے کم نہیں۔ جب تک کانسٹیبل اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے معاشرے سے جرائم کا خاتمہ نہیں ہو سکے گا۔ کانسٹیبل محکمے کو انفارمیشن دیں ۔ جرائم پیشہ افراد کے مخبر نہ بنیں۔ جس طرح ایس ایچ اوز او ر ڈی ایس پیز کی ماہانہ کرائم میٹنگ ہوتی ہے اسی طرح تھانوں میں بھی ماہانہ کرائم میٹنگ میں خود لیا کروں گا۔ جسمیں ایس ایچ او سے لیکر کانسٹیبل تک پولیس ملازمین شریک ہو نگے۔ ان خیالات کااظہار ا نہوں نے تھانہ صدر اوکاڑہ اور تھانہ اوکاڑہ کینٹ کی کرائم میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ڈی پی او حیدر اشرف نے کہا کہ پولیس کا بنیادی یونٹ تھانہ اور بنیادی رکن کانسٹیبل ہے۔ ایس ایچ او کی دیانت اور بد دیانتی میں کانسٹیبلوں کا مکروہ کردار بھی ہو تا ہے ۔ جسے سختی سے ختم کر نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے دیانتدار اور فرض شناس کانسٹیبل بد دیانت پولیس آفیسر سے زیادہ اہم ہے۔ چاہے وہ ڈی ایس پی ہی کیوں نہ ہو۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او سے لیکر اے ایس آئی تک کے تمام تفتیشی افسران سے مثل مقدمات کے حوالے سے پراگرس لی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے عمل میں تاخیر ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنا دیتی ہے۔ میں اس پریکٹس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا۔ جو تفتیشی آفیسر مثل مقدمہ میں من پسند تبدیلیوں کیلئے تاخیر ی حربے استعمال کرے گا اسے جیل جانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افرا د سے مکس اپ ہو نے والے پولیس ملازمین ڈاکوؤں اور رسہ گیروں سے زیادہ خطرناک ہو تے ہیں۔ اگر اوکاڑہ پولیس میں کسی کا کریمینل کے ساتھ تعلق ثابت ہو گیا اس کو عبرت ناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ملازمین کے مسائل حل کر نا بھی میری ذمہ داری ہے۔ تھانے کی سطح پر ماہانہ کرائم میٹنگ کا آغاز اسی لئے کیا گیا ہے کہ پولیس کے مسائل سے آگاہی اور کانسٹیبل تک کے ملازم سے ذاتی شناسائی ہو۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس میں جزا اور سزا کا عمل ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑ:ڈکیتی، مال مویشی چوری کرنے والوں کی گرفتاری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker