تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،DPO

اوکاڑہ (محمدمظہررشید سے) مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،کسی فرقے کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ایمپلی فائر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ،ضلع بھر میں امن وامان کے لیے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بابر بخت قریشی نے سماجی کارکن وصحافی محمدمظہررشید سے خصوصی ملاقات میں کیا اس موقع پرریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،سینئرز صحافی حافظ حسنین اور ملک ذوالفقار ،محمدشفیق بھٹی بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربابر بخت قریشی نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اسلام میں مذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں پاکستان کا آئین بھی تمام انسانوں سے برابری کا درس دیتا ہے خواہ انکا تعلق کسی بھی مذہب یافرقے سے ہوکسی بھی فرقے کے علماء کوانتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایمپلی فائر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گاانھوں نے تمام مکتبہ فکر کے علماء کو دعوت دی کہ وہ آگے بڑھیں اور اس فساد کو ختم کریں جسکی وجہ سے امن وامان کا مسلۂ پیدا ہورہا ہے انھوں نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ایسے افرد کی نشاندہی کرے جوشہر و ضلع میں عدم برداشت کا پروپیگنڈہ کرتے ہوں بابر بخت قریشی نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کا کاخاتمہ میری پہلی ترجیح ہے اس سلسلے میں نے ضلعی پولیس ا فسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker