تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑ:ڈکیتی، مال مویشی چوری کرنے والوں کی گرفتاری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او

اوکاڑہ (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر با بر بخت قریشی نے کہاکہ دوران ڈکیتی فائر مارنے والے اور مال مو یشی چوری کر نے والوں کی گر فتاری اولین تر جیح ہے ،شہر یو ں کے جان ومال کا تحفظ پو لیس کی ذمہ داری ہے جس کو ہر صورت پو را کیا جا ئے گا ،پو لیس اہلکارکو فا ئر مارنے والے ڈاکو فاروقی اور کا لی کی گر فتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہو ئی ہیں اور ان کی نگرانی خود کر رہا ہوں،ان کو جلد گر فتار کر لیا جا ئے گا ،فر ائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہو نے والے پو لیس اہلکار پر محکمہ پو لیس کو فخر ہے ،محکمہ کے لیے زخمی یا شہید ہو نے والے اہلکار وں کے اہل خانہ کے حقوق کا تحفظ پو لیس کی ذمہ داری میں شامل ہے ان کو کبھی تنہا نہیں چھو ڑیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا وفد کی قیادت سینئر صحا فی وصدر گوگیرہ پر یس کلب غلام صابر مغل کر رہے تھے وفد میں مہر محمد سلیم ، عابد حسین مغل ،حا فظ حسنین رضا ،رانا سلیم اختر ،محمدمظہر رشید ،محمد شفیق بھٹی ودیگر شامل تھے ۔ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر با بر بخت قریشی نے کہاکہ غر یب عوام کے مال مو یشی چوری کر نے والوں اور ان کی سر پرستی کر نے والو ں کو نشان عبرت بنا دوں گا ،جانو روں کی چوری کے خاتمہ کے لیے بنائی گئی ٹیم نے بے شمار چوروں کوگر فتار کر کے دیہاتیوں کوان کے مال مو یشی بر آمد کر کے دیئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:کانسٹیبل محکمہ پولیس کے بنیادی رکن ہیں، ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker