تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈی پی ایس کالج کی ٹیم نے دیپالپور ڈگری کالج کو ہرا کرچیمپئین بن گیا

اوکاڑا( بیورورپورٹ)پنجاب چیف منسٹر سپورٹس یوتھ فیسٹیول 2012ڈسٹرکٹ لیول کرکٹ ٹورنامنٹس میں ڈی پی ایس کالج کی ٹیم نے دیپالپور ڈگری کالج کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ چیمپئین کاٹائٹل حاصل کر لیا۔ دس اوورز کے میچ میں دیپالپور کی ٹیم 114 رنز بنا کر آ ل آؤٹ ہوگئی جبکہ ڈی پی ایس کالج کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ڈی پی ایس کالج کے شرجیل اور شعیب اسحاق کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔اس فائنل میچ کے مہما ن خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزعبدالمجید نے بہترین کارکردگی پر فاتح ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈویژن سطح پر کھیلنے کیلئے بھر پور صلاحیتوں کوبروئے کار لانے اور مزید محنت کی تلقین کی۔ پرنسپل ڈی پی ایس کالج فردوس احمد ، سیکشن ہیڈ کالج تنویر احمد،ڈی ای پی زین العابدین نے بھی ڈی پی ایس کالج کے کرکٹ کوچ ندیم شہباز اور فاتح ٹیم کو مبارکباد دی

یہ بھی پڑھیں  ناراض کارکن ہی اصل پی پی پی ہے: ناہید خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker